ویب ڈیسک: کابل میں فوجی ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فوجی ایئرپورٹ کے باہر زور دار دھماکا ہوا،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے۔
افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا آج صبح کابل کے فوجی ایئرپورٹ کے دروازے کے نزدیک ہوا۔
ذرائع کے مطابق افغان حکام نے دھماکے کی نوعیت نہیں بتائی۔