ویب ڈیسک: مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 12 روپے اضافہ کیا گیا ہے،شہر میں گزشتہ 2 روز کے دوران 60 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آج فی کلو مرغی کی قیمت 509 روپے ہو گئی ہے اور مرغی کے صاف گوشت کی قیمت 550 روپے کلو سے بھی زیادہ ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 ماہ میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 2 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے،صورتحال اسی طرح رہی تو مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔