زمین کا ایسا حصہ جہاں جانا موت کو دعوت دینا ہے

The coldest area of the world
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: زمین کا سرد ترین مقام انٹارکٹکا کی پہاڑی چوٹی، جہاں اگر عام انسان کو 10 منٹ کھڑا کر دیں تو  وہ فروسٹ بائٹ میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کی ارتھ آبزرویٹری سیٹلائٹ (زمین کا مشاہدہ کرنے والی خلائی رسد گاہ) کا کہنا ہے کہ زمین پر سرد ترین مقام براعظم انٹارکٹکا میں ایک پہاڑی چوٹی ہے، یہ چوٹی براعظم کے مشرقی سطح مرتفع میں ہے۔

ناسا کے مطابق یہاں پر سردیوں میں درجہ حرارت منفی 135 اعشاریہ 8 ڈگری فارن ہائٹ (منفی 93 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ) تک گرسکتا ہے۔اس صورتحال کا اگر کسی بھی اوسط شخص کو براہ راست 10 منٹ تک سامنا کرنے پڑے تو وہ فروسٹ بائٹ میں مبتلا ہوسکتا ہے (فروسٹ بائٹ میں جسم کے اعضا ٹوٹ کر گرجاتے ہیں)۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کے زیادہ تر علاقے شدید سردی اور برفانی طوفان کی زد میں رہے اور اس کے نتیجے میں بہت زیادہ برفباری بھی ہوئی، جبکہ تباہی پھیلانے والی ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 20 درجے نیچے یعنی منفی 20 تک گر گئی تھی۔

 اگر ہم امریکا میں برفانی طوفان اور شدید سردی کا تقابل زمین کے مذکورہ بالا سرد ترین مقام سے کریں تو یہ اس خطرناک ترین سرد مقام سے کوئی مقابلہ نہیں، اس حوالے سےسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کے اس سرد ترین مقام کا درجہ حرارت مریخ کے بعض علاقوں سے بہت کم ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مریخ، زمین کے مقابلے میں سورج سے بہت دوری پر ہے۔

ذرائع کے مطابق مریخ کا اوسط درجہ حرارت 81 ڈگری فارن ہائٹ ہے، لیکن سردیوں میں یہ منفی 220 ڈگری تک گرجاتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر