گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام غصے سے آگ بگولہ

گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام غصے سے آگ بگولہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) ڈالر کی قیمت تیزی سے بڑھنے کے آفٹر شاکس جاری،  بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی ڈالر کیساتھ ہی بڑھنے لگیں، درجہ دوم کے گھی کا 12 کلو کا پیک 48، درجہ اول کا 50 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

ڈالر مہنگا ہوتے ہی گھی اور آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں, درجہ دوم کا ایک کلوگھی کا پیک 4 روپے مہنگاہوا,درجہ دوم کا گھی ہول سیل میں 428 روپے کا ہوگیا ہےجبکہ پرچون میں صارفین کو اضافےکےبعد540 روپےکلومیں ملے گا،درجہ اول کا گھی اور آئل 1 ہفتے میں 40 روپے تک مہنگا ہوا ہے،درجہ اول کا گھی 550 روپےکلوتک فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں زبردست اضافے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ شہری کہتے ہیں عوام مہنگائی سے مر رہی ہے اور حکمران میوزیکل چیئر کی گیم کھیل رہے ہیں۔ْ

سابق صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ دکانوں پر قطاریں لگانے سے بھی عوام کو گھی اور تیل نہیں ملے گا، خوردنی تیل کے لئے ایل سیز کھولی ہی نہیں جا رہی ہیں، پورٹ پر کھڑے مال کے بینک دستاویزات کلئیر نہیں کر رہے۔

 شیخ عمر ریحان نے انکشاف کیا کہ حالات بہت کشیدہ ہیں مگر حکومت کوئی مداخلت نہیں کر رہی، بینک اپنی من مانیوں پر لگے ہوئے ہیں، مقامی پروڈکشن صرف سالانہ 4 لاکھ ہے جبکہ ہماری کھپت 40 لاکھ ٹن ہے، رمضان کا مہینہ آرہا ہے، وزیراعظم اور وزیرخزانہ فوری اس پر ایکشن میں آئیں۔