ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

یونیورسٹی طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: حکومت کی انجئینرنگ یونیورسٹی کی فیسوں میں طلبہ دشمن انجئینرنگ، غریب طلبہ انجئنیر بننا بھول جائیں، یونیورسٹی نے ایک سال کے دوران فیس کی مد میں ایک لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں انجینئرنگ ڈگری لینے کی فیس 3 لاکھ 97 ہزار 350 تھی، جسے 2020 میں بڑھا کر پانچ لاکھ 11 ہزار ایک سوگیارہ روپے کردیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک سال میں فیسوں کی مد میں ایک لاکھ 14 ہزار 761 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ اسمبلی کو بتایا گیا کہ 2018 سے 2019 تک ایک ہزار دو سو 74 طلباء نے میکنیکل ڈگری حاصل کی۔ 

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، اس کے باوجود ان کی فیس پرائیوٹ یونیورسٹیز کے مقابلے میں کم ہے۔