ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پچاس ہزارکی خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق ہوگیا

پچاس ہزارکی خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) حکومت کی جانب سےپچاس ہزارکی خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق ہوگیا، حکومت کے فیصلے پرتاجر برادری نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔
حکومت کی جانب سےپچاس ہزار کی خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق ہوگیاہے، تین ماہ قبل تاجر برادری نے حکومت کےاس فیصلےکےخلاف ملک گیرہڑتال بھی کی تھی،جس کےباعث شناختی کارڈ کی شرط کو تین ماہ کےلیےموخر کردیا گیا تھا تاہم اب حکومت نےپچاس ہزار کی خریداری پرشناختی کارڈ لازم قرار دے دیا ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میرگروپ کےجنرل سیکرٹری نعیم میرکہتےہیں کہ حکومت نے10کروڑ کی سالانہ ٹرن اووررکھنےوالا تاجر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنےگا، نعیم میر کہتےہیں کہ پورے ملک میں ایف بی آر اور تاجر نمائندوں پرمشتمل مارکیٹ کمیٹیاں نوٹیفائی ہوچکی ہیں، اس لحاظ سے شناختی کارڈ کی شرط صرف اورصرف ان سینٹرز پرعائد کی گئی ہےجن کا سالانہ ٹرن اوور10 کروڑ سےزائد ہوگا۔
منٹگمری روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کےصدر شاہد نذیرکہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سےشناختی کارڈ کی شرط سےچھوٹےتاجر متاثرہوں گے، حکومت کو چاہیے کہ ایسا راستہ اختیار کرے کہ جس سےمعیشیت متاثر نہ ہواورریونیو بھی حاصل ہوتا رہے۔
تاجروں کا کہنا ہےکہ اگر شناختی کارڈ کےمسئلےسے کسی بھی شعبےکا کاروبار متاثر ہوگا تو اسکےلیےحکومت سے دوبارہ رجوع کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer