مسلم لیگ ن نے 2013 سے 2018 تک عوامی کام کرکے ریکارڈ قائم کیا،احسن اقبال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاسر عرفات: پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان انھوں نے کہا کہ کل سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی پارلیمنٹ کی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2013 سے 2018 تک عوامی کام کرکے ریکارڈ قائم کیا،2018 میں نااہل اور اناڑی کو حکومت دے کر ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا تھا ۔ نواز شریف کے خلاف مقدمات سے بریت نے ثابت کر دیا ہے  کہ سازش کی گئی ،8 فروری کو عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر کامیاب کرے گی۔ مسلم لیگ ن نے ملک سے دہشت گردی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نکالا  ، 8 فروری کو عوام ملک کا دفاع کرنے والوں اور شرانگیزی پھیلانے والوں کو دیکھ کر ووٹ  دے ۔

  احسن اقبال نے مزید کہا کہ کیا ہم ملک کو سی پیک دینا چاہتے ہیں یا ملک کو تباہی کی طرف لیجانا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد اس کا سوشل میڈیا ملکی مفادات کے خلاف مہم چلا رہا ہے، پی ٹی آئی فلسطینی مظلوموں کی آواز اٹھانے کی بجائے ملک کو نشانہ بنا رہے،سوشل میڈیا ٹیم غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ۔  نوجوانوں کا لیپ ٹاپ اور تعلیمی نظام کو ٹھپ کر کہ گالی گلوچ پر لگا دیا گیا ۔ دوسری جانب ان کا کہنا تھا  کہ نارووال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ہم مسلم لیگ ن کارکنوں کے جذبات کو مجروح نہیں ہونے دیں گے،لوٹوں کو ٹکٹ دینے کی سفارش نہیں کریں گے ،کوئی بھی لوٹا نارووال سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں لے سکتا،میری بیوی شکرگڑھ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی میں تردید کرتا ہوں ۔