سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر خالی اسامیوں کی بھرتیوں پرغور

سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر خالی اسامیوں کی بھرتیوں پرغور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر خالی اسامیوں کی بھرتیوں پرغور کیا جا رہا ہے۔

 محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 2 ہزار 226 بھرتیاں کی جانے پر غور کیا جا رہا ہے، بھرتیوں میں ہیڈ ماسٹرز، سبجیکٹ سپشلسٹ اور سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ کی اسامیاں شامل ہیں، سکولوں میں مذکوری بھرتیاں گریڈ 17 اور گریڈ18 میں کی جائیں گی، بھرتیاں سکولوں میں موجود خالی اسامیوں پر کی جائیں گی۔

 محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ 527ہیڈماسٹر، 1107 سبجیکٹ سپشلسٹ بھرتی کیےجائیں گے اور 592 سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ بھی بھرتی کیے جائیں گے، مذکورہ بھرتیاں جلد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی، بھرتیوں کیلئے سروس رولز 2014 میں ترمیم کا عمل جاری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer