ماہ دسمبر کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

 ماہ دسمبر کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات حکومت نے ماہ دسمبر کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 8 درہم فی لیڑ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 23 درہم فی لیٹر کی کمی کی ہے،فیول پرائس کمیٹی کے مطابق سپر 98  2.96 درہم کی کمی ، اسپیشل 95 میں 2.85 درہم اور ای پلس 91 کے ریٹیل ریٹس میں 2.77 فی لیٹر کمی کے بعد نئے ریٹ جاری کردئیے گئے۔

 خیال رہے کہ  گزشتہ ماہ نومبر میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 3.44 درہم سے کم کرکے 3.03 کی گئی تھی ،سپیشل 95 کی فی لیٹر قیمت 3.33 درہم سے کم کرکے 2.92 کی گئی اس کے علاوہ ای پلس کی قیمت 3.26 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 3.57 درہم سے کم کرتے ہوئے نئی قیمت 2.85ہے۔

 دوسری جانب حکومت پاکستان نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان  کیا،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لٹر برقرار ہے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لٹر ہو گئی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے ہو گئی۔

Ansa Awais

Content Writer