ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سائفر کیس:عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

FIA summoned Imran Khan again
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی سائفر کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے امریکی سائفر کے معاملے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 6 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا اور نوٹس زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ پر بھیج دیا۔تحقیقات کا آغاز وزارت داخلہ کے حکم کیا گیا، جبکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلی افسران شامل ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق آج ایف آئی اے نے دوبارہ طلبی کے لیے سمن جاری کردئیے ہیں، ایف آئی اے آفیسر طلبی کا نوٹس لے کر زمان پارک پہنچ گیا۔ ایف آئی اے نے زمان پارک استقبالیہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی۔ عمران خان کو 6 دسمبر کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

 اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، قبل ازیں ایف آئی اے کی جانب سےعمران خان کو سات نومبر اور شاہ محمود قریشی کو تین نومبر کو طلب کیا گیا تھا۔ عمران خان وزیر آباد حملہ کیس میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے پیش نہیں ہوئے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر