کامیاب آپریشن: شہری کے معدے سے 187 سکے نکال لیے گئے

کامیاب آپریشن: شہری کے معدے سے 187 سکے نکال لیے گئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد 58 سالہ شخص کے معدے سے 187 سکے نکال لیے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بگاکوٹ کے شہری کو پیٹ درد کی شکایت تھی، اور اس کی الٹیاں نہیں رک رہی تھیں جس کے بعد اس ٹیسٹ کرائے گئے تو پیٹ میں سکوں کی بھرمار دکھائی دی۔ڈاکٹر نے کہا کہ مزکورہ شخص نفسیاتی مسائل کا شکار تھا اور گذشتہ دو تین ماہ سے سکے نگل رہا تھا۔

نگلے ہوئے سکوں کا مجموعی وزن ڈیڑھ کلو ہے، اسپتال نے مریض کی اینڈوسکوپی کی اور معدے سے 187 سکے نکال دیے جن میں 56 سکے پانچ، 51 سکے دو اور 80 سکے ایک انڈین روپے کے تھے۔

شہری کے معدے سے سکے نکالنے کے لیے دو گھنٹے کا آپریشن کیا گیا۔  بھارتی ڈاکٹر نے کہا کہ سکوں کی وجہ سے معدے کا سائز بہت بڑا ہو گیا تھا اور بہت سے سکے معدے میں مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تھے۔ سرجری کے بعد مریض کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔