ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نے وزراء پر بڑی پابندی لگادی

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وزیر اعظم عمران خان نے تمام وزرا ءکو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، اس لیے کوئی وزیر بیرون ملک نہ جائے، کوئی وزیر اجازت لیے بغیر بیرون ملک دورہ نہیں کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے گلاسگو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے، کچھ پارٹی رہنما بغیر بتائے کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے تھے، وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ کانفرنس میں وزراء سے متعلق جو بیانات دیئے گئے وہ انتہائی افسوسناک ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کانفرنس سے متعلق متنازع بیانات دینے والے پارٹی ارکان کو شٹ اپ کال دے دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی، گلاسگو کانفرنس میں پاکستان کا نام سرفہرست رہا، ملک امین اسلم نے کانفرنس میں پاکستان کی زبردست نمائندگی کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے ملک میں گیس کی قلت کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی قلت ہے، پاکستان میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں لیکن صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔