(سٹی42) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان کی ایسی نا مناسب تصاویر وائرل ہو جن پر صارفین نے شدید تنقید کی بلکہ سابقہ اداکارہ نور بخاری بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اہم مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈرامہ انڈسڑی کی ابھرتی ہو ئی سٹار اور اداکارہ ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کے چاہنے والے اداکارہ کے کام اور ڈاموں کو شوق سے دیکھتے ہیں،منفرداداکاری کی بدولت عوام کے دلوں میں گھرکرجانے والی منال خان کی گزشتہ دنوں ایسی تصاویران کے بوائے فرینڈاحسن محسن اکرام کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں جن کو دیکھ کرمداحوں نے ان کی خوب کلاس لی اور ملےجلےکمنٹس کئے جبکہ سابق اداکارہ نور نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے اہم مشورہ دے دیا۔
View this post on Instagram
سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے واقعی منال خان اور ایمن خان بہت زیادہ پسند ہیں، اگر منال خان اور احسن محسن کی شادی ہوگئی ہے اور پھر اس طرح کی تصویریں لیکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا تو ٹھیک ہے لیکن اگر ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور اس کے باوجود وہ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں تو یہ بہت غلط ہے۔ منال خان اور احسن محسن ایسا کرکے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ منال خان نے اس بار اپنی سالگرہ اپنی بہن ایمن خان کے بغیر منائی کیونکہ ایمن خان اپنے خاوند اداکار منیب خان کے ساتھ ترکی گئیں ہوئی تھی،جڑواں بہنوں نے الگ الگ اپنی سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کے بوائے فرینڈ احسن محسن نے بھی شرکت کی اور تصایرو کراپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیں ۔قبل ازیں منال خان کی تصویر پر محبت کا اظہار کرتے'آئی لویو' لکھا جواب میں اداکارہ نے بھی کچھ لکھے بغیر دل والا ایموجی بنایا تھا۔