( عابد چوہدری ) برے کام کا برا انجام، چمڑہ منڈی میں دومنشیات فروش گروپوں کے درمیان فائرنگ، گولیاں لگنے سے دو جڑواں بھائی قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
مصری شاہ کے علاقے سلطان پورہ میں منشیات فروشی پر دو گروپوں میں معمولی جھگڑا ہوا جس پر دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں فیضان اور رحمان جاں بحق ہو گئے جبکہ آصف سمیت دو افراد زخمی گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپ منشیات فروش تھے، جن پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔ پولیس کو درخواست ملنے پر باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔
مقتولین کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ رحمان کی شادی ہونے والی تھی اور وہ بیرون ملک جانا چاہتا تھا۔ واقعے میں مرکزی ملزم آصف بھی ٹانگ پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جس کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔