ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت آباد کے علاقے میں دھماکہ

لیاقت آباد کے علاقے میں دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) لیاقت آباد کے علاقے سالار روڑ پر غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

ماڈل ٹاؤن لیاقت آباد میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے باعث موقع پر موجود خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ اسحاق، 18 سالہ عظیم اور 60 سالہ خاتون شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جھلسنے والوں کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مجید نامی شہری پندرہ سال سے رہائشی علاقے میں گیسی غبارے فروخت کر رہا ہے جو کہ وقوعہ سے قبل اپنی ساس کو دوکان پر بٹھا کر خود کھانا کھانے چلا گیا تھا۔

پولیس نے کرائم سین کو کناتیں لگا کر سیل کر دیا جبکہ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد بھی اکٹھے کر لئے۔ رینجرز اور سی ٹی ڈی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جن کا کہنا ہے کہ واقع گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا البتہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔