وزیراعظم کا گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا حکم

 وزیراعظم کا گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ) وزیر اعظم نے گورنر ہاؤس کی دیوار 72 گھنٹے میں ختم کر نے،بے جا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنانے اور وزراء کو اپنی کارکردگی تحریری صورت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیوار کو 48 سے 72 گھنٹوں کے اندر ختم کیا جائے،  گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارے میں بدلنا ہے یا میوزیم میں اس پر بھی غور کیا جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وزرا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی تحریری صورت میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دیں جو وزیراعظم ہاؤس تک پہنچائیں گے جبکہ وزراء کو بے جا پوسٹنگ ٹرانسفر نہ کروانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
وزیراطلاعات نے یہ واضح کیا  کہ پنجاب حکومت کے 100 دن پورے ہو نے پر ایک پرواگرم رکھا جائے گا  تاکہ عوام کے سامنے حکومت کی کارکردگی پیش کی جا سکے۔