(سعود بٹ) نیب نے پیکو فیکٹری کی انکوائری بھی کھول دی۔پیکو فیکٹری میں فنڈز کی منتقلی کن اصولوں پر ہوئی؟ نیب نے ریکارڈ حاصل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیکو کے جنرل منیجر انٹرنل آڈٹ نعیم انور قریشی نیب میں ریکارڈ جمع کروا چکے ہیں۔ نیب پیکو فیکٹری اور محکمہ سوئی گیس کے درمیان ہونے والی مبینہ اکاﺅنٹس ٹرانزیکشن کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ کیس میں سوئی گیس افسروں نے بھی نیب کو ریکارڈ جمع کروا دیا۔