ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کوبڑا دھچکا،2اہم رہنمان لیگ میں شامل ہوگئے

PTI And PMLN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر شیخو پورہ سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے دو رہنما مسلم لیگ ( ن) میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما رانا اسداللّٰہ خان اور رانا سیف اللّٰہ خان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
دوسری جانب اراکین قومی اسمبلی کےاستعفوں کی مرحلہ وارمنظوری کا معاملے پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کے اقدام کیخلاف باضابطہ درخواست دائرکردی ہے۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمرنے بطور درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔