آئی جی پنجاب نے نماز عید قلعہ گجرسنگھ میں ادا کی

آئی جی پنجاب نے نماز عید قلعہ گجرسنگھ میں ادا کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے سی سی پی او لاہور سمیت دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں نماز عیدادا کی،شہدا اور پاکستان کی امن سلامتی کےلیے خصوصی دعائیں، ملازمین میں عیدی کی تقسیم اور بڑی دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر اور ایڈیشنل آئی جی ریٹائرڈ سرمد سعید نے شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی سہیل خان، ڈی آئی جی کامران خان، ڈی آئی جی سلمان سلطان رانا،ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر، ایس ایس کیپٹن ریٹائرڈلیاقت علی ملک، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، اے آئی جی اطہر اسماعیل،ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر،غضنفر شاہ اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان احمدبھی شریک ہوئے، نماز کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی، پولیس شہداء اور پاکستان کے دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد آئی جی پنجاب نے ملازمین میں عیدی تقسیم کی، جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ملازمین کے لیے بڑے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں افسر واہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer