ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد پولیس پر محسن سپیڈ کے اثرات، ایک ایس ایچ او برطرف، چھ معطل

Islamabad Police, SHO Abpara dismissed, Six SHOs suspended, City42, Mohsin Speed, Mohsin Naqvi, Interior Minister, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے وزارت داخلہ سنبھالنے کے بعد اب تک اسلام آباد پولیس پر براہ راست توجہ نہیں دی تاہم ان کے توجہ کرنے سے پہلے ہی اسلام آباد پولیس پر محسن سپیڈ کے اثرات دکھائی دینے لگے۔ ایک تھانے کا ایس ایچ او نوکری سے برخواست، چھ تھانوں کے ایس ایچ او ناقص پرفارمنس پر معطل ہو گئے۔ 

قائم مقام آئی جی اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کی سینئیر ہرارکی کا اہم اجلاس  پیر کے روز ہوا۔

قائم مقام آئی جی شہزاد ندیم بخاری نے ناقص کارکردگی پر شہر کے تمام ایس ایچ اوز سے باز پرس  کی۔ انہوں نے ناقص کارکردگی کے سبب  چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز  کومعطل کر دیا۔

معطل ہونے والوں میں آب پارہ ,لوہی بھیر،مارگلہ ،سنگجانی،رمنا ،سہالہ ،نیلور کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔  ایس ایچ او آب پارہ کو ناقص کارکردگی پر سروس سے برخاست کر دیا گیا ۔ایس ایچ او شالیمار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ 

اسلام آباد پولیس فورس براہ راست وفاقی وزارت داخلہ کے ماتحت ہوتی ہے۔ محسن نقوی کے  وزیر داخلہ بننے کے بعد ان کے ایک پسندیدہ آفیسر ، ان کی نگراں وزارت اعلیٰ کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  رہنے والے ناصر  رضوی کو اسلام آباد پولیس کا آئی جی مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن ہو چکا ہے تاہم ابھی انہوں نے چارج نہیں لیا۔