شانگلہ بشام خودکش حملے میں جاں بحق  ہونے والے انجینیئرزکی میتیں چین کے شہر ووہان پہنچ گئیں

Shangla terrorist attack, Chinese Engenders, City42, Wuhan, China, Pakistan's security, security threat, Mohsin Naqvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شانگلہ بشام خودکش حملے میں جاں بحق  ہونے والے انجینیئرزکی میتیں چین کے شہر ووہان پہنچ گئیں۔

چینی انجینیئرزکی  میتیں پاکستان ائیرفورس کے طیارے سےچین کے شہر ووہان منتقل کی گئیں۔  پاکستان کے وزیر  سالک حسین ان میتوں کے  ساتھ ووہان گئے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کے پانچ انجینئیر 28 مارچ کو شانگلہ کے علاقہ بشام میں قراقرم ہائی وے پر  داسو کیمپ جاتے ہوئے دہشتگرد گروہ کی بھیجی ہوئی بارودی گاڑی کے حملہ میں ایک پاکستانی درائیور کے ساتھ  مارےگئے تھے۔

اتوار کی شب بشام خودکش حملے میں مرنے والے 5 چینی انجینیئرز ک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےنورخان ائیربیس پر تعزیتی اجتماع ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سالک حسین اور پاکستان کے دیگر نمائندوں کے ساتھ چین کے اسلام آباد میں متعین سفارتکاروں نے شرکت کی۔  صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کی جانب سے چینی انجینئیروں کے تابوتوں پر پھول رکھے گئے۔ اس موقع پر مرنے والوں کے سوگ میں 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

بشام خودکش حملہ کے مجرموں کی گرفتاریاں
اٹھائیس مارچ کی صبح  بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینیئرز سمیت 6 افراد  مارے گئےتھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خود تحقیقاتی سرگرمیوں کی قیادت کی اور پاکستان کے محسن انجینئیروں کی میتیوں کے تابوت ووہاں پہنچنے سے پہلے حملہ آور خودکش اور بارودی گاڑی کو جائے وقوعہ تک پہنچانے والے سہولت کاروں سمیت  10 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگردوں کے ماسٹر مائینڈ کا سراغ لگا لیا۔ پاکستان کے ادارے ماسٹر مائینڈ بلال کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اس حملہ کے لئے بارودی گاڑی اور خودکش حملہ آور کو افغانستان سے لا کر طویل منصوبہ بندی کے زریعہ بشام میں جائے وقوعہ تک پہنچایا گیا تھا۔ پاکستان کے ادارے پر عزم ہیں کہ اپنی سکیورٹی پر حملہ میں ملوث ایک ایک مجرم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔