ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاجول کی اجے دیوگن کو علیحدگی کی دھمکی دینے کی وجہ سامنے آ گئی

kajol ,Ajay devgan,Bollywood actors
کیپشن: Kajol and Ajay devegan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ایک بار اپنے شوہر اجے دیوگن سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ اب بھی سامنے آگئی ۔

بھارتی فلم انڈسٹری اور اس سے منسلک سٹارز  پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ  اجے دیوگن ماضی میں متنازع اداکارہ گنگنا رناوت کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کے دوران دونوں میں تعلقات کی افواہیں پھیلیں،یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ گنگا رناوت اور اجے دیوگن کے درمیان گہرے تعلقات استوار ہوچکے ہیں، دونوں کے درمیان قربت کی من گھڑت باتوں نے کاجول کو شدید برہمی کا اظہار کرنے پر مجبور کیا۔

   ان جھوٹی افواہوں پر کاجول نے ایک بار اجے کو دھمکی دی کہ وہ بچوں کو اپنے ساتھ لے کر شوہر سے علیحدہ  اور گھر بھی چھوڑ دیں گی۔ بعد ازاں اداکار نے انہیں اعتماد میں لیا یقین دلایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ افواہیں ہیں جو میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں۔