عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہوداحمدخان کی پی پی ایک سو باون کے لیگی کارکنان سے میٹنگ, کہتےہیں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کےباعث مشکل حالات ہیں. لیگی کارکنان فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں.
گلشن راوی میں لیگی کارکنان سے میٹنگ کرتےہوئے رانامشہوداحمد خان کاکہناتھاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہو گی اور لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا۔ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیں جو کرونا کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے ہیں اوراسی لئے لیگی کارکنان فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ اس موقع پرُجاوید سرور بھٹی، عامر شاہ ملک آصف، یاسر نمبردار بشارت ڈولا ارشد گجر قاسم خان عدنان گجر ارسلان حفیظ ملک عاصم اعوان ٹیپو سید حسنین نقوی سمیت دیگر موجود تھے.