ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش ہوگی یا ہوگا گرمی کا راج؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

بارش ہوگی یا ہوگا گرمی کا راج؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

 آج رات کے موسم کی  صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا اہم پیشگوئی کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں موسم سرد  اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

بدھ کے روز موسم کی   صورتحال

 محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز موسم  اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، شام یا رات میں دیر، چترال ، کوہستان، سوات ، مالاکنڈ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور کرم میں بارش کی توقع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح  مطلع جزوی ابر آلود رہنے رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔صبح کے اوقات میں منگلہ،  سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، اوکاڑہ اور گر دو نواح میں   دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد  اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

شام یا رات کے اوقات میں  گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر  ہلکی بارش اور پہاڑوں پر  ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔