ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کن کن غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جائے گا؟ حکمت عملی طے

 ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کن کن غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جائے گا؟ حکمت عملی طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن ختم،  ضلعی انتظامیہ نے وفاقی پولیس کے ساتھ ملکر اپنی حکمت عملی طے کرلی۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار یا حراست میں نہیں لے جائے گا۔ ڈیڈ لائن کے بعد میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار اور حراست میں لیا جائے گا۔ غیر قانونی غیر ملکیوں سے متعلق کوئی بھی سامان، دستاویزات، اشیاء کو ضبط کرلیا جائے گا۔ ضبط کی گئی اشیاء کی لسٹ پر متعلقہ پولیس افسر کے دستخط ہوں گے۔ تمام ضبط کی گئی اشیاء کا ریکارڈ ڈیٹا بیس میں رکھا جائے گا۔

 سیکشن 3(2)(g) کے تحت گرفتار غیر قانونی غیر ملکیوں کو ایکٹ کے مطابق قیدی قرار دیا جائے گا۔  گرفتار غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹر میں وزارت داخلہ کی طرف سے سیکشن 4 کے تحت مطلع کیا جائے گا۔  قیدیوں کی تحویل ہولڈنگ سنٹر حاجی کیمپ کے انچارج کے حوالے کی جائے گی۔ قیدیوں کے حوالے کرنے کی رسید ضبطی میمو کے ساتھ انچارج حاجی کیمپ سے متعلقہ تھانے کا افسر لے جائے گا۔ متعلقہ پولیس افسر پولیس اسٹیشن میں قیدیوں کی اس محفوظ منتقلی کا ریکارڈ تیار کرے گا۔ ایف آئی اے کے عملے کے ذریعے غیر ملکیوں کو متعلقہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس تک لے جایا جائے گا۔

 اسلام آباد پولیس ایف آئی اے حکام کو ایگزٹ پوائنٹ پر گاڑی میں قیدیوں کو لانے کے لیے سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ غیر ملکیوں کو گاڑی میں بٹھانے اور ملک بدر کرنے سے پہلے، ان کے موبائل فونز کو تحویل میں لیا جائے گا۔ یہ موبائل فون پولیس افسر کے ذریعے اپنی تحویل میں لے کر متعلقہ ایف آئی اے افسر کے حوالے کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کو حکومت خیبر پختونخوا کے فوکل پوائنٹس کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے لیے دن مقرر کیے گئے ہیں۔