ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پہلی تصویر

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پہلی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرا عظم  کی اسلام آباد پولیس کے افسر کے ساتھ بکتر بند گاڑی میں کھنچوائی گئی تصویر سامنے آگئی۔

 تفصیلا ت کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے دوران ایک تصویر سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر گردش کر رہی ہے۔ تصویر میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک پولیس آفیسر کے ساتھ گاڑی میں دیکھا جاسکتا ہے اور بظاہر یہ تصویر پولیس آفیسر کی عمران خان کے ساتھ سیلفی لگ رہی ہے۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اس تصویر میں دیکھے جانے والے پولیس آفیسر قاسم خان نیازی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق قاسم خان نیازی اسلام آباد میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی قاسم نیازی آج کل قیدیوں کی جیل منتقلی کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں اور جوڈیشل گارڈ کے انچارج ہیں۔

 ذرائع کے مطابق  اسلام آباد پولیس افسر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اٹک جیل سے اڈیالہ جیل  منتقلی کے وقت تصویر لی،پولیس ذرائع نےبتایا کہ تاحال پولیس آفیسر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی،ایک ملزم کے ساتھ تصویر لینے پر کیا کارروائی ہو بھی سکتی ہے یا نہیں یہ بھی ایک سوال ہے، لیکن تاحال وہ اپنی ڈیوٹی پر بدستور تعینات ہیں۔