ایپل صارفین کیلئے خوشخبری

ایپل صارفین کیلئے خوشخبری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایپل کی بنائی گئی اشیا استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری ،ایپل نے نئی ایم 3 چپس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے ایک آن لائن ایونٹ کے دوران میک کمپیوٹر ڈیوائسز اور چپس کو پیش کیا گیا۔ایم 3، ایم 3 پرو اور ایم 3 میکس اس کمپنی کی طاقتور ترین چپس ہیں۔ یہ پہلی پرسنل کمپیوٹر چپس ہیں جو سی پی یو کو زیادہ تیز اور طاقتور بناتی ہیں۔اسی طرح یہ چپس ڈیوائسز کی میموری کو بھی مؤثر بناتی ہیں۔

ایونٹ کے دوران ایپل نے 24 انچ کا نیا آئی میک کمپیوٹر بھی متعارف کرایا۔اس کمپیوٹر میں ایم 3 چپ کا استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق نئی چپ کے باعث یہ کمپیوٹر دوگنا زیادہ تیز ہوگیا ہے۔اس کمپیوٹر میں وائی فائی 6 ایس ڈیوائس سپورٹ اور ویب کیم بھی دیا گیا ہے۔آئی میک میں 24 جی بی تک ریم دی گئی ہے جبکہ یہ کمپیوٹر 7 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

اس کمپیوٹر کی قیمت 1299 ڈالرز سے شروع ہوگی جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً تین لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے۔ایپل کی جانب سے 14 اور 16 انچ کے میک بک پرو لیپ ٹاپس بھی پیش کیے گئے جن میں ایم 3 پرو اور میکس چپس کا استعمال کیا گیا ہے۔

 دونوں لیپ ٹاپس میں منی ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 1080p کیمرا، 6 اسپیکر ساؤنڈ سسٹم، 22 گھنٹے کی بیٹری لائف اور 128 جی بی تک ریم جیسے فیچرز ان ڈیوائسز کا حصہ ہیں۔
14 انچ کے میک بک پرو کی قیمت 1999 ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ 16 ایم کے میک بک پرو کی قیمت 2499 ڈالرز سے شروع ہوگی۔