لاہور کے دورے سے مطمئن ہوں، وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

لاہور کے دورے سے مطمئن ہوں، وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
کیپشن: Anwar-ul-Haq Kakar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میں چیف منسٹر اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق انوار کاکڑ نے کہا کہ میں لاہور کے دورے سے مطمن ہوا ہوں, وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ چاہیں گے کہ باقی صوبے بھی اس طرح کام کریں۔  میو ہسپتال میں آ کر خوشی ہوئی کس طرح ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جہاں اسپورٹ کی ضرورت ہو گی کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو پہلے وقت دیا ۔ ان کے کاروبار یا دیگر طریقوں سے ان کو پریشان نہیں کیا،  ہم نے ان پر مکمل طور پر پابندی نہیں لگائی۔ یہ اپنے ملک جائیں ویزہ لیں پھر آسکتے ہیں۔
الیکشنز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ جتنا آپ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے بے چین ہیں، اتنا میں بھی ہوں۔ الیکشن کمشن کو اختیارات پارلیمان نے دیئے ہے۔ ہم الیکشن کمیشن کو کہہ رہے جو کام آپ نے کرنا ہے وہ کریں جہاں ہماری معاونت درکار ہے ہم کریں گے ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے، انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے ۔ وفاقی حکومت ملڑی کورٹ کے معاملے پر اپیل دائر کررہی ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد دو تاریخ کو آرہا ہے، ہم نے ٹارگٹ پورے کئے ہیں ۔  اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔  پیٹرول کی قیمت میں کمی اور اسمگلنگ پر جسے ہی ہاتھ ڈالا روپیہ مستحکم ہوا ہے ۔