ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آج سے دوبارہ ای چالاننگ کا آغاز

لاہور میں آج سے دوبارہ ای چالاننگ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: آج سے لاہور بھر میں دوبارہ ای چالاننگ کا آغاز کردیا گیا۔

 آج سے سیف سٹی اتھارٹی اور لاہور ٹریفک پولیس ملکر مشترکہ کارروائی کرے گی، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا، لاہور ٹریفک پولیس نے اپنی ای چالان نادہندہ ٹیموں کو متحرک کردیا۔

ٹریفک سگنل، لین لائن، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر ای چالان ہوگا، مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے پر بھی ای چالان گھر بجھوایا جائے گا، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ای چالاننگ سسٹم فعال ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، منعظم ٹریفک اور حادثات میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔