ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے کیس میں تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 رکنی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت بنایا جا رہا ہے، کمیشن کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے لیے سمری بھیج دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کے لیے بنائے جانے والے کمیشن کی سمری کی منظوری سرکیولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک دو رکنی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بھی ارشد شریف قتل کیس کے محرکات جاننے کے لیے کینیا میں موجود ہیں۔