ویب ڈیسک: پاکستان میں ایک اور نئی ائیر لائن کا اضافہ ہوا ہے جسے نجی شعبہ آپریٹ کرے گا۔
’فلائی جناح' کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا، فلائی جناح کی تعارفی پرواز کا اسلام آباد روانگی سے فضائی آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں میں آپریٹ کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ائیر بلیو، شاہین ائیر، سیال ائیر بھی نجی شعبوں کے اشتراک سے آپریٹ کر رہی ہیں۔