(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر مداح حیران ہو گئے۔
اداکار رنبیر کپور سوشل میڈیا کم ہی استعمال کرتے ہیں تاہم ان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ ہیرو کے نام سے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں جن پر وہ اداکار سے متعلق معلومات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
رنبیر کپور کو کورونا لاک ڈاؤن کے سبب سینما گھروں کی بندش کے بعد سے بڑی سکرین پر نہیں دیکھا گیا اور مداح اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اداکار کو ٹیلی ویژن کمرشلز میں اکثر دیکھا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں رنیبر کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خاتون کا روپ اختیار کرنے کے لئے میک اپ کروا رہے ہیں۔
The power of make-up featuring #RanbirKapoor pic.twitter.com/jLsiklZ0VD
— All That Trending (@allthatrending) October 28, 2021
ویڈیو میں رنبیر کپور کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ کچھ آرٹسٹ ان کا میک اپ کر رہے ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ پریتی شل سنگھ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’رنبیر کپور ٹی وی سیریل کے لئے خاتون کا روپ اختیار کر رہے ہیں۔