(محمد ساجد)پاکستان فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں,اداکارہ کی نئی تصویر سوشل میڈیا صارفین کو بھاگئی،3 گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس تصویر کو 59 ہزار سے زائدلوگ دیکھ چکے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پر اعتماد اور عمدہ اداکاری کرتے شوبز کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا، اپنےمعصومانہ رویے اور باتوں کی وجہ سےآج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مقبول ہیں ان کے چاہنے دنیا بھر میں موجود ہیں،ٹی ڈراموں میں اداکاری سے کافی پذیرائی ملی اور حال ہی میں ان کا مشہور ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ جس میں انہوں نے ردا کا کردار ادا کیا تھا بہت مقبول ہوا۔
اداکارہ نیلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کی، تصویر میں نیلم منیر نے سرخ،سیاہ اور سفید ملٹی رنگوں سے تیارکی گئی شرٹ پہنی ہوئی جس میں وہ اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں، تصویر کے کیپشن میں مختصر لکھا کہ' زندگی بہت قیمتی ہے چلو اس کو ضائع مت کرو'۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر پر ان کے مداحوں نے محبت کا اظہار کرتے دلوں والے میمز اور کمنٹس کئے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
View this post on Instagram