کمانڈ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے حوالے

 کمانڈ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وائس ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے حوالے کر دی۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر پاکستان فلیٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نیول کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج فلپائن اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیزسے بھی فارغ التحصیل ہیں،وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ 

قبل ازیں وہ کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے، ترجمان کے مطابق ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer