رائل پارک(سٹی42 نیوز) اداکار ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق اداکار ہمایوں سعید، ان کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ نے سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے ۔مذہبی مقامات کی زیارت کے بعد ہمایوں سعید اور ان کے اہل خانہ سعودی عرب سے وطن واپس آجائیں گے۔
دوسری جانب فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر آصف علی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اْن کے لیے تعریفی پیغام بھی جاری کیا، اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'ماشاء اللہ ! ایک اور زبردست میچ، ایک اور بڑی جیت'۔
اْنہوں نے کہا کہ 'آصف علی، کیا پراعتماد کھلاڑی ہے، اس اوور کو کھیلنے کا انتخاب کرنا، ایک درست فیصلہ تھا اور ساتھ ہی جس طرح سے اْنہوں نے چھکے مارے وہ شاندار تھا'۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ 'شاباش آصف علی جبکہ بابر اعظم کی بھی اننگز اچھی تھیں'۔اْنہوں نے کہا کہ 'فائنل میں پہنچنے کے ہمارے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں'۔