ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں نوازشریف نے لیگی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا

 میاں نوازشریف نے لیگی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا، سیاسی صورتحال پر مشاورت جبکہ سردار ایاز صادق کے خلاف منفی اشتہاری مہم اور تیرہ دسمبر کے جلسہ پر مشاورت ہو گی ڈیڑھ بجے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن ارکان اسمبلی کو پہنچنے کی ہدایت مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔
اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے شہر سے تعلق رکھنے ارکان والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور لیگی رہنماؤں کا اجلاس کل ڈیڑھ بجے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں طلب کر لیا ۔میاں نوازشریف لیگی رہنماؤں سےلندن سے خطاب بھی کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک ،سردار ایاز صادق کے خلاف منفی اشتہاری مہم اور تیرہ دسمبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالےسے گفتگو کریں گے ۔

بعدازاں تین بجے نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز طلبہ پر مشتمل شیر جوان کی لانچنگ تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔شیر جوان میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ اور پروفیشنل پر مشتمل ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer