ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی شکار پر سزائیں بڑھانے کی تجویز

 غیر قانونی شکار پر سزائیں بڑھانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان : محکمہ جنگلی حیات نے غیر قانونی شکار پر سزائیں بڑھانے کی تجویز دے دی ،رواں سال دس ماہ میں 23 ملین روپے غیر قانونی شکار کی مد میں جرمانے وصول کیے گے۔

ٹرافی ہنٹنگ میں شکار کی اجازت وفاقی حکومت دیتی ہے، پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور مقررہ حد سے زیادہ شکار کرنے والے شکاریوں کا اسلحہ ضبط کرنے اور سزائیں بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب وائلڈ لائف کے اعزازی گیم وارڈنز کے مطابق گزشتہ سال جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دوہزار شکاریوں کے چالان کیے گے انہیں 19 ملین جرمانہ کیا گیا تھا جبکہ اس سال دس ماہ کے دوران 23 ملین روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گے ٹرافی ہنٹنگ ایسے جانوروں کے شکار کی اجازات دیتی ہے جو طبعی عمر پوری کر چکے ہوں جبکہ اس سے قبل بھی غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سزائیں بڑھانے کی تجویزات دی گئیں جس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

غیر قانونی شکار سے سب سے زیادہ نقصان مہاجر پرندوں کو پہنچایا جاتا ہے،بدلتے موسم کے ساتھ دوسرے علاقوں کا رخ کرنے والے پرندے شکاریوں کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایکو سسٹم کے ساتھ ساتھ کئی جانداروں کی نسلیں بھی نایاب ہو چکی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer