مسلم لیگ ن میں دراڑ پڑگئی

مسلم لیگ ن میں دراڑ پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :مختلف بیانیوں میں گھری مسلم لیگ ن  اندرونی مسائل کا شکار ہوتی جارہی ہے،کوئٹہ جلسہ کے بعد یہ اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،ایک مرکزی رہنما نے اپنی پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے کے بعد مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اختلاف سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا جب کہ (ن) لیگ کی مرکزی قیادت نے ثنا اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ بلوچستان کےصدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کیا ہے اور وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا ہےکہ جعفر مندوخیل کو صوبائی صدربنانےکی بات محض افواہ ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ اختر مینگل اور ثنااللہ زہری کے درمیان تنازع ہے اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔  عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے۔

یاد رہے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد مسلم لیگ ن کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی متعدد بار پیش گوئی کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جھاڑو پھرنے والا ہے،ن سے ش لیگ الگ ہوجائے گی،ہوسکتا ہے میم لیگ بھی بن جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer