سٹی42: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت 12 برس بعد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروسارہ احمد نے ادارے کی کارکردگی، بے آسرا بچوں کے حقوق تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی نااہلی اوربدانتظامی سے ہرشعبہ تباہ ہوا، 12برس تک چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس نہ ہونا بدترین غفلت ہے، بچوں کے حقوق کے تحفظ سے زیادہ اہم کام کوئی نہیں ہوسکتا، بدقسمتی سے سابق دور میں ہر ادارے کو ذاتی پسند و ناپسند کے ذریعے برباد کیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سابق دورمیں بوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کررہی ہے، بے سہارا بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے، عثمان بزدار بھیگ مانگنے والے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا، ایسے بچوں کو ٹیوٹا اوردیگر اداروں میں فنی تربیت کے کورس کرائے جائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچوں سے بھیگ منگوانے والے گینگز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، آرگنائزیشن منیجنگ اکاموڈیشن رولز2018 کے حوالے سے حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لینے کا فیصلہ کیا گیا، رولز کے ایجنڈے کو پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے سٹاف کو خصوصی الاؤنس دینے کا معاملہ کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس و ڈویلپمنٹ کے سپرد کردیا گیا، ڈائریکٹر ایڈمن کے خلاف شکایات کی انکوائری وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرانے کا حکم دیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شکایات کی15 روز میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومقیم 18 برس سے زائد بچوں کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی جائے، بچوں کی حوالگی کے حوالے سے عدلیہ کی معاونت کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں قیام پذیر بچوں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں رہنے والے بچے ہمارے بچے ہیں، ان بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے تمام فیصلے بورڈ آف گورنرز کی مشاورت اورقواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں، بورڈآف گورنرز بروقت فیصلے کرے، میری پوری سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کو سراہا، مختصر عرصے میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلیفر بیورو نے چیرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں بے سہارا بچوں کے لیے بہترین کام کیا ہے، ڈیڑھ برس کے دوران بھیگ مانگنے والے 5 ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد بچوں سے بھیگ منگوانے والے دو گینگ کو گرفتار کرایا۔
سارہ احمد کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکی عمارت مکمل ہوچکی ہے، آپ کے ویژن کے مطابق بے سہارا بچوں کی فلاح وبہبود کو قومی ذمہ داری سمجھ کر نبھارہے ہیں، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروسارہ احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اوربورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔