شہر کا موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے

شہر کا موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی، ائیرکوالٹی انڈیکس بھی 197 ریکارڈ ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت کم ہوتے ہی شہر میں سموگ بھی برقرار ۔
 

 محکمہ موسمیات کے مطابق   شہر کا موسم تبدیل ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی، درجہ حرارت کم ہوتے ہی شہر میں سموگ بھی برقرار ۔آج شہر میں دن کے وقت ائیر کوالٹی انڈیکس 197 ریکارڈ کیا گیا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے،آئندہ دو سے تین روز تک شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

   وضح رہے کہ سموگ کی روک تھام کے  لئے محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے اور نوٹیفیکیشن  بھی جاری کر دیا گیا ہے،  محکمہ ماحولیات نے مڈ جلانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور مڈ جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے اور  اس حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer