اساتذہ کیلئے اچھی خبر، بھاری جرمانوں سے چھوٹ مل گئی

اساتذہ کیلئے اچھی خبر، بھاری جرمانوں سے چھوٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) اساتذہ کو ظالمانہ مانیٹرنگ انڈیکٹرز سے نجات مل گئی، سیکرٹری ایجوکیشن ارم بخاری کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کی بنیاد پر اساتذہ کو آئندہ بلاوجہ بھاری جرمانے عائد نہیں کیے جائیں گے۔

مانیٹرنگ کی بنیاد پر اساتذہ کو آئندہ بلاوجہ بھاری جرمانےعائد نہیں ہونگے، سکولوں کی مانیٹرنگ پر اساتذہ کو 500 سے 5000 تک جرمانہ کیا جاتا تھا۔ محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔ جرمانےعائد نہ کرنے کے حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن ارم بخاری نے اساتذہ کو ٹویٹر پر پیغام بھی جاری کردیا۔

ارم بخاری کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کیلئے نئے انڈیکٹرز بھی جلد جاری کئے جائیں گے تاکہ اساتذہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔