ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبےکا دوہرا آڈٹ شروع

 اورنج لائن ٹرین منصوبےکا دوہرا آڈٹ شروع
کیپشن: City42 - Orange Line Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن کا دوہرا آڈٹ شروع، پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کے لئے ایل ڈی اے کے توسط سے 1680 کنال سے زائد اراضی ایکوائر کی۔  ایل ڈی اے نے شہر کے مختلف موضع جات سے اراضی ایکوائر کرنے کی مد میں 19 ارب سے زائد روپے خرچ کیے۔

تفصیلات کے مطابق اے جی آفس کی خصوصی ٹیم اور نیب نے بیک وقت  اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن کا دوہرا آڈٹ شروع کر دیا۔ جس پر ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے عبدالشکور رانا کی ہدایت پر افسروں نے ایکوزیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ لینڈ ایکوزیشن کے تمام پراسیس کا بھی آڈٹ ہوگا۔ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اورنج لائن لینڈ ایکوزیشن کے لئے 2 ارب کا خصوصی پیکج بھی لیا گیا تھا۔ خصوصی پیکج سے 17 ارب کی لینڈ ایکوزیشن 19 ارب سے تجاوز کرگئی تھی۔

آڈٹ کے لئے اے جی آفس کی خصوصی ٹیم ایل ڈی اے آفس میں بیٹھ رہی ہے۔ ایل ڈی اے نے بھی ایکوزیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے نے ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے میٹنگ بھی کرلی۔ لینڈ ایکوزیشن کرنے والے افسران سے بھی وضاحتیں طلب کی جارہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer