سٹی42 : کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پرآگیا، گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 75 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، جہاں 100 انڈیکس 440 پوائنٹس بڑھ کر 75319 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔