جنید ریاض: گرمی کی چھٹیوں کے باعث سکولوں کے انتظامی معاملات ٹھپ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کو 2 بجے تک سکول میں رہنے کا پابند کردیا۔
گرمی کی چھٹیوں کی وجہ سے سکولوں کے انتظامی معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو 2 بجے تک سکول میں رہنے کا پابند کردیا۔سکول سربراہان فرنیچر،کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب میں موجود سامان کا ریکارڈ مرتب کریں گے۔تمام سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین بھی ڈیڑھ بجے تک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق غیر حاضری کی صورت میں سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔