ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا اساتذہ کیلئے احسن اقدام

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا اساتذہ کیلئے احسن اقدام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سکول ایجوکیشن کی جانب سے 14 ہزار سے زائد اساتذہ کو ترقی دینے کا اعلان۔

پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر اور سیکرٹری مقبول احمد نے خصوصی شرکت کی۔ 14 ہزار سے زائد اساتذہ کو ترقی دینے کے اعلان پر پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپشلسٹ کی جانب سے تقریب ہوئی۔

راناعطاء ،محمدمشتاق سیال، چوہدری امین ،ڈاکٹر ادریس رانا اور ملک احسان ، بشیر زاہد گورائیہ سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔مرکزی صدر پاس پنجاب اشفاق گجر کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کا اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ انتہائی احسن اقدام ہے۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مقبول احمد دھاولہ نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 8 ہزار اساتذہ کی ترقیوں کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرلیے گئے ہیں ۔صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کا کہنا تھا ،محسن نقوی کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ کو ترقی مل رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر اور مقبول احمد دھاولہ کو روایتی پگ پہنانے کے ساتھ سوینیئرز بھی پیش کیے گئے۔