ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا میں اسلحہ لائسنس کی چانچ پڑتال کیلئے نا مناسب نظام کا انکشاف

 نادرا میں اسلحہ لائسنس کی چانچ پڑتال کیلئے نا مناسب نظام کا انکشاف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : اسلحہ لائسنس کے اجرا سے وصول ہونیوالی رقم نادرا ذاتی طور پر استعمال کرنے لگا۔ای ویزہ کے اربوں روپے بھی ذاتی اکاؤنٹس میں رکھے جانے لگے، آڈیٹر جنرل نے پول کھول دیا۔
 نادرا میں اسلحہ لائسنس کی چانچ پڑتال کیلئے سرے سے ہی کوئی مناسب نظام موجود نہیں ، وزارت داخلہ کے منظور کردہ اسلحہ لائسنس سے وصول ہونے والی رقم نادرا ذاتی طور پر استعمال کرنے لگا ۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال نادرا نے 30 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے ۔جس میں 14 کروڑ روپے سے اپنے اخراجات پورے کیے جاتے رہے۔

گزشتہ مالی سال میں 37 ہزار غیر ملکیوں نے ای ویزہ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا ۔ ای ویزہ سےحاصل کردہ تین ارب روپے بروقت سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے نادرا غیر قانونی طریقے سے کئی ہفتوں تک اپنے اکاؤئنٹس میں رکھ کر استعمال کرتا رہا۔

نادرا میں اسلحہ لائسنس کے اجراء سے حاصل رقم سرکاری خزانے میں تاخیر سے جمع کرائی جاتی رہی ۔ آڈیٹر جنرل نے اسلحہ لائسنس کی آمدنی کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے عمل کو ناقص اور غیر قانونی قرار دیا ہے ۔