آئندہ بارہ گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 آئندہ بارہ گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سمرا فاطمہ : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ  12  گھنٹوں کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارش اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہر لاہور کا موسم خوش گوار ہو گیا ، آسمان پر سرمئی بادلوں کا راج ہونے سے سورج کی چھٹی جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔  شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے جل تھل ایک ہو گیا.محکمہ موسمیات نے ائیر پورٹ میں 12.2 ملی میٹر، لکشمی چوک اور واسا ہیڈ آفس میں 8 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن 7 ملی میٹر جبکہ سب سے کم بارش سمن آباد میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی ہے ۔

بارش برسنے سے جہاں سبزہ نکھر گیا وہی گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائی عوام کے چہرے بھی کھل اٹھے.شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا  میں نمی کا تناسب 88 فیصد جبکہ شہر میں 37 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ  بارہ گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ شہر میں بارش  پیشن گوئی کردی جبکہ آئندہ دو روز تک شہر کا موسم مزید خوش گوار رہنے کے بھی امکانات ہیں.