(عمران یونس)یونیورسٹیز میں زیرتعلیم طلباء کیلئے خوشخبری،پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیسز 3 کے تحت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے،ایم فل میں انرولڈ والے طلبہ لیپ ٹاپ لینے کے اہل ہونگے۔بی ایس چار سالہ اور پانچ سالہ میں انرولڈ طلبہ لیپ ٹاپ کے حق دار ہونگے،ساڑھے تین سال اور ڈیڑھ سالہ ایم بی اے پروگرام میں انرولڈ طلبہ بھی حق دار ہونگے۔
نجی شعبہ کی جامعات کے طلبا لیپ ٹاپ کے حق دار نہیں ہونگے،طلبہ آن لائن اپلائی کریں گے جس کی تصدیق متعلقہ یونیورسٹی کا فوکل پرسن کرے گا۔