جیلوں میں150کیمرےنصب ہیں،زیر حراست خواتین کی جعلی ویڈیوز وائرل کی گئیں،  آئی جی پنجاب

IG Punjab Police Doctor Usman Yousaf visited the injured subordinate in General Hospital, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے جنرل ہسپتال میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی۔  اس موقع پر آئی جی پنجاب نے اہلکار حافظ محمد نعمان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ڈاکٹرز سے محمد نعمان کےعلاج کی تفصیلات معلوم کیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب نے زخمی اہلکار کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت بھی کی اور محمد نعمان کے اہل خانہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 دوسر ی جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 9 مئی کے بعد حراست میں لی جانے والی خواتین سےمتعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو پرانی اور جعلی قرار دیدیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں 150 کیمرے نصب ہیں، سوشل میڈیا پر زیر حراست خواتین کی متعدد پرانی اور جعلی ویڈیوز وائرل کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی جوڈیشل اور نان جوڈیشل انکوائری میں پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی چار کیٹگیریز ہیں اور سب کےخلاف کارروائی جاری ہے، گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور بے گناہ کوکچھ کہیں گے نہیں۔