ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی سےترکیہ کےقونصل جنرل امیر اوزبےکی ملاقات

Turkey, City42, CM Mohsin Naqvi, Qounsal General
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ترکیہ کے قونصل جنرل امیر اوزبے نےملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

   وزیراعلی محسن نقوی نے رجب طیب اردوان کی کامیابی پر ترکیہ کے قونصل جنرل کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی کمپنیوں کو پنجاب میں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرینگے۔

 قونصل جنرل ترکیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ پنجاب کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کرینگے۔

 مزید پڑھیں:  ’غموں کے منظر بیاں کروں گی، میں اپنے بابا سے سب کہوں گی‘

 صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈپٹی کمشنر لاہور نے شرکت کی۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی موقع پر موجود تھے۔